کاجول نے مداحوں کو ہنسانے کیلئے اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کر دی

کاجول نے مداحوں کو ہنسانے کیلئے اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کر دی


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے ’ورلڈ لافٹر ڈے‘ پر اپنے مداحوں کو ہنسانے کے لیے اپنی ہی مزاحیہ ویڈیو شیئر کر دی۔

کاجول نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں مختلف مواقعوں پر گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اپنی تصویریں دیکھ کر یہ احساس ہوا کہ میں تصویروں میں حیران کن طور پر اچھا برتاؤ کر رہی ہوں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ چلیں اب ورلڈ لافٹر ڈے پر کچھ ایسی ویڈیوز دوبارہ دیکھیں جنہوں نے لوگوں کو ہنسایا۔

یاد رہے کہ کاجول کو آخری بار ویب سیزیز’دی ٹرائل‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں