کاجول اور اجے کی شادی پر ایسا کیا ہوا کہ رسومات جلدی جلدی ادا کرنی پڑیں؟

کاجول اور اجے کی شادی پر ایسا کیا ہوا کہ رسومات جلدی جلدی ادا کرنی پڑیں؟


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی شادی کے موقع پر پنڈت سے شادی کی رسومات جلدی جلدی مکمل کرنے کی درخواست کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کاجول نے حال ہی میں انٹرویو دیتے ہوئے اپی شادی کا دلچسپ واقعہ سنایا جب انہوں نے اپنے شوہر اجے دیوگن سے کہلوا کر پنڈت سے شادی کی رسومات جلدی جلدی مکمل کرنے کی درخواست کی۔

انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ شادی کے موقع پر بالکل ریلکس تھی، کیونکہ شادی کے تمام انتظامات ان کی بہنیں اور باقی گھر والے دیکھ رہے تھے۔

انہوں نے بتایا ان کا کام صرف میک اپ کروانا، تیار ہونا اور تصاویر بنوانا تھا جیسے فلم کی شوٹنگ کے دوران ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی شادی دو مختلف رسم و رواج مہاراشتری انداز اور سات پھیروں کے ساتھ ہوئی تھی، جب پنڈت آہستہ آہستہ رسومات کی ادائیگی کر رہے تھے تو انہوں نے اجے دیوگن سے کہا کہ پنڈت سے کہو کہ ’بس جلدی جلدی کریں کیونکہ میں اب مزید نہیں بیٹھ سکتی‘۔

خیال رہے کہ کاجول اور اجے دیوگن کی شادی 24 فروری 1999 کو ہوئی تھی ان کے دوبچے ، ایک بیٹی نیسا اور ایک بیٹا یوگ ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں