پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار محب مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی گہری سانولی رنگت کی وجہ سے کئی فلموں میں کاسٹ نہیں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے بتا یا کہ ہمارے ہاں خوبصورتی کا معیار صرف گوری رنگت ہے جو کہ بہت غلط ہے۔
محب مر زا نے اس حوالے سے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک فلم کی پیش کش کی گئی اور ساتھ میں یہ ڈیمانڈ بھی رکھی گئی کہ وہ گورا ہونے والے ٹیکے لگوائیں جس پر انہوں نے انکار کر دیا اور انہیں فلم میں کاسٹ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے بتا یا کہ آپ سوچیں کہ کوئی آپ کے پاس بیٹھ کر آپ کو کہہ رہا ہو کہ آپ کی رنگت ٹھیک نہیں ہے تو وہ لمحہ کتنا تکلیف دہ ہو گا۔
واضح رہے کہ محب مرزا کے علا وہ نا مور ماڈل و ادکارہ آمنہ الیاس بھی کہہ چکی ہیں کہ انہیں رنگت کی وجہ سے کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑا تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور نمایاں مقام بنانے میں کامیاب ہو گئیں۔