ژالے سرحدی کی شوبز میں کام کرنے کی اہم وجہ سامنے آگئی


پاکستانی کی اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ ژالے سرحدی نے شوبز میں کام کرنے کی وجہ بتا دی۔

ژالے سرحدی نے بتایا کہ پڑھائی کا خرچہ پورا کرنے کے لیے شوبزنس میں کام کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ پڑھائی کا خرچہ پورا کرنے کے لیے اداکاری شروع کی لیکن کبھی سوچا نہیں تھا کہ فل ٹائم یہ کام کروں گی۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے شوبزنس کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان کے مقبول ترین پروگرام ’بزم طلبہ‘ سے کیا، کئی ماہ تک اس پروگرام میں آواز کا جادو جگاتی رہی۔

ژالے نے کہا کہ ایسے کرداروں کا انتخاب کرتی ہوں جس میں ایکٹنگ کا مارجن زیادہ ہو، ایسا کام اچھا نہیں لگتا جس میں صرف بالوں کے منفرد انداز اور اعلیٰ میک اپ کی تعریف کی جائ

دوسری جانب اداکارہ نے بتایا کہ فلموں کے ساتھ درجنوں ڈراموں میں بھی کام کیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ ژالے نے بتایا کہ ڈراما سیریل اڑان میرا پسندیدہ ڈراما ہے میرے دیگر ڈراموں میں میرے بے وفا ، وراثت، قسمت کا لکھا، نیلم اور عکس اور دیگر ڈرامے شامل ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں