ژالے سرحدی کا شوبز انڈسٹری کے بائیکاٹ کے خواہشمند صارف کو کرارا جواب

ژالے سرحدی کا شوبز انڈسٹری کے بائیکاٹ کے خواہشمند صارف کو کرارا جواب


معروف ماڈل و اداکارہ ژالے سرحدی نے ملک میں شوبز انڈسٹری کے بائیکاٹ کے خواہشمند سوشل میڈیا صارفین کو کرارا جواب دے کر خاموش کروا دیا۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والی پاکستانی ویب سیریز ’برزخ‘ میں دکھایا جانے والا ہم جنس پرستی سے متعلق مواد شائقین کو بالکل پسند نہیں آیا اور اس طرح کا مواد دکھانے پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ویب سیریز کی کاسٹ اور اسے بنانے والوں پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے ایک صارف نے تو سوشل میڈیا پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا یہ تک لکھ دیا کہ پاکستان کی پوری میڈیا انڈسٹری کا بائیکاٹ کیا جائے۔

اداکارہ ژالے سرحدی نے اس صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’ہاں بالکل فوراََ بائیکاٹ کریں اور اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کر دیں تاکہ نہ کوئی برائی دیکھیں، نہ کچھ برا کہیں اور نہ ہی کچھ برا کریں‘۔

فوٹو، اسکرین شاٹ
فوٹو، اسکرین شاٹ

اس کے علاوہ، اُنہوں نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک مزاحیہ ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ انسٹاگرام پر شروع ہونے والی مہم پر یہ میرا جواب ہے۔

ژالے سرحدی کو ویڈیو میں بہت خوشگوار موڈ میں بیڈ پر بیٹے چائے پیتے اور ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں سنائی دینے والی آواز پر لپ سنکنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ بے کار ہے بھائی صاحب، میرا کسی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے میں اپنے آپ میں مست رہتا ہوں، کھاتا ہوں، پیتا ہوں، عیش کرتا ہوں اور سوتا ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں