ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کردی۔
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی ہدایت پر ڈی جی ایس بی سی اے عبد الرشید سولنگی نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پی ای سی ایچ سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات پر برہمی کا اظہار کیا۔
ڈی جی عبد الرشید سولنگی نے کچھ عرصے قبل توڑی گئی عمارت پر دوبارہ غیر قانونی تعمیرات پر افسران سے جواب طلب کیا۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن لیا گیا تھا دوبارہ کام کیسے شروع کیا گیا، تمام متعلقہ افسران کی نشاندہی کی جائے کہ غیر قانونی تعمیرات کو روکنا کس کی ذمہ داری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملوث افسران کے خلاف وزیر بلدیات کی ہدایت پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔