پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور آپریشنل مصروفیات کی وجہ سے پشاور روانہ ہوگئے ہیں جس کے باعث آج ہونے والی ان کی پریس کانفرنس ملتوی کر دی گئی ہے۔
آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس
خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی تھی جس میں اہم قومی معاملات زیر غور آئے تھے۔
ترجمان پاک فوج کو آج کور کمانڈرز کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں کے حوالے سے بریفنگ دینا تھی جو ملتوی کر دی گئی ہے۔