ڈی آئی خان: مورگہ حسن خیل میں فائرنگ، اے ایس آئی تھانہ درہ زندہ جاں بحق

ڈی آئی خان: مورگہ حسن خیل میں فائرنگ، اے ایس آئی تھانہ درہ زندہ جاں بحق


ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے مورگہ حسن خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) تھانہ درہ زندہ دین محمد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے وقت اے ایس آئی دین محمد الیکشن ڈیوٹی کے بعد واپس آرہے تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 8 فروری کو عام انتخابات 2024 کے موقع پر خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان اور بلوچستان کے ضلع خاران میں دہشت گردی کے 2 الگ الگ واقعات میں سیکیورٹی فورسز کے 6 اہلکار شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق مقامی پولیس کے سربراہ رؤف قیصرانی نے بتایا کہ ڈیرہ اسمٰعیل خان ضلع کے علاقے کلاچی میں گشت پر مامور پولیس وین کو بم دھماکے اور فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس میں 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں