ڈیوڈ وارنر کا 15 سالہ انٹرنیشنل کیریئر اختتام پذیر

ڈیوڈ وارنر کا 15 سالہ انٹرنیشنل کیریئر اختتام پذیر


آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر انٹرنینشل کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہوگئے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی جس کے بعد اب ان کا 15 سالہ انٹرنیشنل کیریئر اختتام کو پہنچ گیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد بھارت کے خلاف میچ ڈیوڈ وارنر کا آخری میچ ثابت ہوا۔

ڈیوڈ وارنر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد انٹرنینشل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا تھا۔ اس سے قبل ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل ڈیوڈ وارنر کے ایک روزہ کیریئر کا آخری میچ تھا۔

علاوہ ازیں ڈیوڈ وارنر نے جنوری میں پاکستان کے خلاف کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

ڈیوڈ وارنر نے 110 ٹی ٹوئنٹی، 161 ون ڈے اور 112 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔


اپنا تبصرہ لکھیں