ڈیوڈ وارنر نے مارنس لبوشین کی نیند خراب کردی

ڈیوڈ وارنر نے مارنس لبوشین کی نیند خراب کردی


کھلاڑی ہو یا عام انسان تھکن اور نیند اسے اکثر کہیں بھی اور کسی بھی وقت سونے پر مجبور کر ہی دیتی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ میچ دیکھنے والوں نے ساتھ ساتھ اس بات کا عملی مظاہرہ بھی دیکھ لیا کہ نیند کہیں بھی اور کسی بھی وقت آ سکتی ہے۔

بھارت کے خلا ف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں مارنس لبوشین کو ڈریسنگ روم میں آرام کرتے ہوئے دیکھا گیا جس کے کچھ دیر بعد ان کی آنکھ لگ گئی اور وہ بیٹنگ کا انتظار کرتے ہوئے سو گئے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی دوسری اننگز میں نیند کے مزے لینے والے مارنس لبوشین کی آنکھ بالکل صحیح وقت پر اس وقت کھلی جب ڈیوڈ وارنر آؤٹ ہوئے اور ان کو بیٹنگ کے لیے جانا پڑا۔

کیمرے میں دیکھا گیا کہ ڈیوڈ وارنر کے آؤٹ ہونے پر مارنس لبوشین گھبرا کر اچانک اٹھے اور بیٹنگ کے لیے تیار ہوگئے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے تیسرے روز آسٹریلیا نے دوسری اننگز نے 4 وکٹ پر 123 رنز بنالیے ہیں۔

یوں آسٹریلیا کو بھارت کے خلاف 296 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 34، ٹریوس ہیڈ 18 اور عثمان خواجہ 13 بنا کر پویلین لوٹے جبکہ مارنوس لبوشین 41 اور کیمرون گرین 7 رنز کے ساتھ کیریز پر موجود ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں