ڈین جونز کی ڈگ آؤٹ میں آفیشل کی جانب سے موبائل فون استعمال کیے جانے پر وضاحت


کراچی: 

کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے ڈگ آؤٹ میں آفیشل کی جانب سے موبائل فون استعمال کیے جانے پر صفائی پیش کر دی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران چیف ایگزیکٹو آفیسر طارق کراچی کنگز کے ڈگ آؤٹ میں موبائل فون استعمال کر رہے تھے، اس پر انگلیاں اٹھائی گئیں۔

ڈین جونز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ٹی ٹوئنٹی لیگز میں چیف ایگزیکٹو/مینیجر کو فون رکھنے کی اجازت ہوتی ہے، ہمارے سی ای او طارق کام کر رہے ہیں، وہ ہمارے پریکٹس کے اوقات طے کررہے ہیں، بہرحال اس بارے میں فکر مندی ظاہر کرنے والوں کا شکریہ۔


اپنا تبصرہ لکھیں