ڈیموکریٹ پارٹی نے اپنا صدارتی امیدوار جلد از جلد نامزد کرنے کی کوششیں تیز کر دیں۔
ڈیموکریٹ پارٹی نے امریکا بھر میں ڈیلی گیٹس کو ای فارم بھیج دیے۔
کاملا ہیریس کے لیے کم سے کم 10فیصد ڈیلی گیٹس کی حمایت لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مجموعی ڈیلی گیٹس کا 10فیصد کاملا ہیرس کے حامی ہوئے تو صدارتی امیدوار بنانا نسبتاً آسان ہو گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے بالآخر ڈیموکریٹس رہنماؤں، سینیٹرز اور اراکین کانگریس کے دباؤ اور مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے آئندہ نومبر کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ ملک اور پارٹی کے وسیع تر مفاد میں دستبردار ہورہے ہیں۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے صدارتی امیدوار کے لیے نائب امریکی صدر کاملا ہیرس کی نامزدگی کی بھی توثیق کی ہے۔