ڈیلس کے ممتازصنعتکار حفیظ خان کی صاحبزادی ڈاکٹر علیشبہ ڈاکٹر راحیل کے
ہمراہ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئیں
فائیو اسٹار ہوٹل میںرنگا رنگ تقریب کا انعقاد، سابق اسپیکر قومی اسمبلی،
قونصلیٹ جنرل پاکستان ،مقامی سمیت کمیونٹی رہنمائوں کی بڑی تعداد میں
شرکت، شادی کی تقریب میںبالی ووڈ گلوکار علی قلی کی خصوصی
پرفارمنس،دوستوں،رشتہ داروں اوردلہا کے دوستوں سمیت بھنگڑے
شادی ک ی تقریب میں آنے والے مہمانوں سے حفیظ خان، بشری خان، ڈاکٹر عطاء
اور مسز شمیم عطاء کا اظہار تشکر
ڈیلس(اسٹاف رپورٹر)ڈیلس کے معروف صنعتکار اور ٹیوکرانرجی ڈرنک کے مالک
حفیظ خان کی صاحبزادی ڈاکٹر علیشبہ خان ڈاکٹر راحیل عطا کے ہمراہ رشتہ
ازدواج سے منسلک ہو گئیں،اس سلسلے میں ایک بڑی پروقاراور شاندار تقریب
ڈیلس کے فائیو اسٹار ہوٹل ہلٹن اناٹول میں منعقد کی گئی، جس میں پاکستان
سے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضی عباسی،ڈیمو کرٹک پارٹی کے رہنما
طاہر جاوید،قونصل جنرل آف پاکستان ابرار ہاشمی، مقامی ججز،سول واعلیٰ
حکام، ہیلتھ کیئر بزنس ٹائیکون ڈاکٹرحسن ہاشمی،اٹارنی ہارون ہاشمی، سابق
میئر سلمہ ہاشمی، پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس کے صدر اور وزیر اعظم
آزاد کشمیر کے کوآرڈی نیٹر برائے امریکہ ، اٹارنی نعیم سُکھیا،پاکستان
امریکن ایسوسی ایشن کے رہنمائوں ڈاکٹر جاوید اجمل، ڈاکٹر عامر سلیمان،
ڈاکٹر وں کی تنظیم اپنا کے رہنمائوں ڈاکٹر دائودناصر،ڈاکٹر مریم
نواز،جاگو ٹائمز کے سی او او راجہ زاہد اخزنادہ ،صدر ڈاکٹر نسرین خانزاہ
سمیت مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی کی مقتدر شخصیات
شریک ہوئیں، اس موقع پر بالی ووڈ کے گلوکار علی قلی نے تقریب کے آخر میں
اپنی بھر پورفنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوب رنگ جمایااورشادی کی
یہ تقریب رات گئے تک جاری رہی، جبکہ اس موقع پر آنے والے مہمانوں کی
توازع انواع واقسام کے پر تکلف کھانوں سے کی گئی جس کے لئے کئی مشہور
کیٹرگ کمپنیوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں، اس موقع پر دولہا اور دلہن کے
اہل خانہ نے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا، حفیظ خان نے آنے والے مہمانوں
کا شکریہ ادا کیا اور اپنے خطاب میں اپنی بیٹی علیشبہ سے جڑی یادوں کو
حاضرین اور مہمانوں کے ساتھ شیئر کیا، اس موقع پر حفیظ خان کی اہلیہ بشری
خان
اور دولہا کے والدین ڈاکٹر عطاء اور ان کی اہلیہ مسز شمیم عطا بھی موجود تھیں۔