‎ ڈیلس کی معروف کاروباری شخصیت منہاج ‎بشیر دی جاگو ٹائمز گروپ آف پبلیکیشنز کے سوشل میڈیا اور انٹرٹینمنٹ ڈائریکٹر مقرر


ڈیلس: ڈیلس میں جنوبی ایشیائی کمیونٹی کے معروف اخبار، دی جاگو ٹائمز گروپ آف پبلیکیشنز نے ڈیلس میں انشورنس بزنس سے وابستہ معروف کاروباری شخصیت منہاج بشیر کو اپنا نیا سوشل میڈیا اور انٹرٹینمنٹ نیوز ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔ منہاج بشیر ادارے کے سوشل میڈیا مارکیٹنگ کی نگرانی کریں گے، خاص طور پر فلم، ٹیلی ویژن، ایونٹس، موسیقی، فیشن اور ویڈیو گیمز جیسے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے متعلق مواد پر توجہ دیں گے۔ جبکہ وہ ایک ٹیم کی قیادت کریں گے جوکہ مختلف پلیٹ فارمز پر دلچسپ مواد تخلیق کرے گی اور برانڈ کی آن لائن موجودگی کو مزید مستحکم بنائے گی۔

سوشل میڈیا ڈائریکٹر کی حیثیت سے، منہاج بشیر جاگو ٹائمز میں  اشاعت کی  ترقی کی حکمت عملی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ وہ مارکیٹنگ ٹیموں کے ساتھ قریبی تعاون کرتے ہوئے مطابقت رکھنے والے مواد کو ادارے کے وژن کے مطابق تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرینگے ۔ ان کی ذمہ داریوں میں کسٹمر کی مشغولیت بڑھانا، نئے آبادیاتی معلومات تک رسائی حاصل کرنا اور برانڈ  کی آگاہی کو فروغ دینا شامل ہوگا

اپنے نئے کردار میں، منہاج بشیر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے اہم شخصیات پر ایڈیٹوریل کوریج تیار کریں گے اور کمیونٹی کے ساتھ مضبوط تعلقات کے لیے سوشل میڈیا مواد کو منظم کریں گے۔ انشورنس انڈسٹری میں دو دہائیوں سے زائد کا تجربہ رکھنے والے بشیر کسٹمر سروس میں مہارت رکھتے ہیں، جو انہیں انٹرٹینمنٹ سے متعلقہ ڈویژنز کی مارکیٹنگ کو منظم کرنے میں مزید مددگار ثابت ہونگی۔

دی جاگو ٹائمز کے سی ای او اور ایڈیٹر انچیف، راجہ زاہد اختر خاںزادہ نے منہاج بشیر کو دی جاگو ٹائمز ٹیم میں شمولیت ہر انکو خوش آمدید کرتے ہوئے  ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ  وہ جاگو ٹائمز کیلئے  انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں نمایاں اثر ڈالیں گے اور اپنی بصیرت سے ڈیلس کی کمیونٹی کو متاثر کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ منہاج بشیر کی تقرری سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ کمیونٹی کو سوشل میڈیا اور انٹرٹینمنٹ کی تازہ ترین رجحانات سے باخبر اور متحرک رکھنے میں اہم کردار ادا کرینگے


اپنا تبصرہ لکھیں