ڈیلس میں کانگریس کی رکن ایڈی برنیس جانس کی جانب سے ہالی ڈے پارٹی کا انعقاد،بڑی تعدادمیں رہنمائوں کی شرکت


ڈیلس میں کانگریس کی رکن ایڈی برنیس جانس کی جانب سے ہالی ڈے پارٹی کا
انعقاد،بڑی تعدادمیں رہنمائوں کی شرکت
مسلم ڈیمو کریٹک کاکس کے رہنمائوں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی
حقوق کی پامالی پر کانگریس وومین سے کردار ادا کرنے کی اپیل
انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف نہ صرف کانگریس بلکہ ہر سطح پر آواز بلند
کروں گی، کانگریس وومین کی مسلم وفدکویقین دہانی
ہالی ڈے پارٹی میں ،ریاست ٹیکساس کے منتخب نمائندوں اور ڈیمو کریٹک پارٹی
کے رہنمائوں کی بڑی تعداد میں شرکت
ڈیلس(راجہ زاہد اختر خانزادہ)ڈیلس سے امریکی کانگریس کی سینئر ترین رکن
ایڈی برنیس جانس کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ہالی ڈے پارٹی کا
اہتمام کیا گیا ، جس میں کانگریس وومین کے قریبی دوستوں اور ڈیمو کریٹک
پارٹی کے رہنمائوں نے شرکت کی، مسلم ڈیمو کریٹک کاکس اور انسانی حقوق کی
تنظیموں کے رہنمائوں، سید فیاض حسن ،آفتاب صدیقی، راجہ زاہد اختر خانزادہ
نے کانگریس وومین سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی توجہ مسئلہ کشمیر کی طرف
مبذول کراتے ہوئے کہا کہ انڈیا میں واقع مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی
بڑی پیمانے پر خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں اور کئی ماہ ہو چکے ہیں،وہاں
مسلسل کرفیو لگایا ہواہے، انہوںنے کہا کہ یہ انتہائی دیرینہ مسئلہ ہے جس
کو اقوام متحدہ کی قر ار دادوںکے مطابق حل کیا جانا چاہیے،انہوں نے بتایا
کہ پاکستان میں بھی خصوصاً آرمی کے جرنیلوں سے متعلق حقائق بتائے
اوربتایا کہ یہ جرنیل عوام کو ان سے باخبر رکھنے میں میڈیا کو بری طرح
دبانے میں پیش پیش ہیں، خصوصاً خیبر پختونخواہ میںاپنے حقوق کی آواز
بلندکرنے والے تنظیم PTMپر غیر اعلانیہ پابندی ہے اور جو بھی ان کا ساتھ
دیتا ہے اس کو بری طرح تنگ اور پریشان کیا جا تا ہے، انہوں نے بتایا کہ
حال ہی میں انسانی حقوق اور خواتین حقوق کی علمبردار رہنماگلالائی
اسماعیل نے فوجی جرنیلوں کی جانب سے ہونے والی کارروائیوں کے خلاف آواز
اٹھائی تو ان کو پاکستان میںنہ صرف پابند سلاسل کیا گیا، جبکہ بعد ازاں
وہ پاکستان میں جان کے خطرے سے روپوش ہو گئیں کہ کہیں ان کو مارنہ دیا
جائے تو ان کا نام حکومت نے انتہائی خطرناک ملزمان کی فہرست میں شامل کر
دیا، اس طرح وہ کس طرح امریکہ آگئیں،کانگریس وومین نے کہا کہ انسانی حقوق
کی جہاں پامالی ہو رہی ہے وہ اس کے خلاف کانگریس اور اس سے باہر اپنی
آواز بلند کریں گی اس موقع پر کانگریس وومین کے واشنگٹن اور ڈیلس میں
موجود اسٹاف کے اراکین بھی موجود تھے، کانگریس وومین نے اپنے اسٹاف کو
بھی ہدایات دیں کہ وہ اس ضمن میں ان کو اس ایشو سے اپ ڈیٹ کرتے رہیں ، اسوقع پر اسٹیٹ ریپنرینٹو ٹیری میزا، ریپریٹو ریٹیٹا انیڈرو بوور اور دیگر
بھی موجود تھے۔پارٹی میں شہر کے عمائدین اور سیاسی رہنمائوں سمیت انسانی
م
حقوق کے علمبرداروں اورکانگریس وومین کے ذاتی دوستوں اور فیملی فرینڈز نے
شرکت کی


اپنا تبصرہ لکھیں