تختی نہ کوئی گھر پہ رئیس اپنے لگائو……بے وجہ ہر اک شخص کو کیوں نام بتائو…
ڈیلس میں پی ٹی این کی جانب سے معروف شاعر رئیس وارثی کے ساتھ ایک شام کا اہتمام ڈیلس کے شعراء اور ادبی شخصیات کا رئیس وارثی کو خراج تحسین، محفل موسیقیبھی بپا کی گئی
پی ٹی این وہ ادارہ تھا جس کے تحت اردو ادب کے فروغ کیلئے امریکہ میں گرانقدر خدمات سر انجام دی گئیں، رئیس وارثی
ڈیلس(راجہ زاہد اختر خانزادہ)پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک اور اردو گھرڈیلس کے اشتراک سے شمالی امریکہ کے معروف شاعر وادیب رئیس وارثی کے اعزاز میں ایک شام کا اہتمام کیا گیا، جس میں ادبی ذوق رکھنے والے مردو خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب کی صدارت ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی معروف سیلبرٹی فنکارہ نیلو فر عباسی نے کی جبکہ اشفاق خان، نعیم ہاشمی، فرقان
حیدر،سید یونس اعجاز، اویس نصیر نے رئیس وارثی کی شخصیت اور شاعری کے حوالے سے اظہار خیال کیا، نیلو فر عباسی نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ رئیس وارثی کی صلاحیتوں سے وہ ذاتی طور پر بخوبی واقف ہیں، وہ ایک اچھے ادیب اور سچے شاعر ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کو شاعری خاندانی ورثہ میں ملی کیونکہ ان کے والد اوربھائی بھی بہت اچھے شاعر تھے، انہوں نے کہا کہ
رئیس جذبات کی سچی عکاسی کرنے میں اپنی مثال آپ ہیں کیونکہ وہ اظہار خیال کو دوسروں تک پہنچانے میں مہارت رکھتے ہیں اور کامیاب شاعر وہی ہے جو کہاس ہنر سے بخوبی واقف ہو، اس موقع پر رئیس وارثی نے خطاب کرتے ہوئے کہا دنیا میں وہ لوگ خود بڑے ہوئے ہیں جو کہ کسی بھی شخص کو عزت دیتے ہیں، میری نظر میں ان کا مرتبہ بڑا ہوتا ہے اور میں آپ کا مشکور ہوں کہ آپ نے مجھے عزت بخشی، انہوں نے کہا کہ پی ٹی این کی جانب سے نیو یارک میں اردو ادب کے فروغ کیلئے کام کیا گیا اور خالد الطاف بھائی اس میں پیش پیش رہے،اس موقع پر انہوں نے اپنے کلام سے بھی حاضرین کو محضوض کیا اورڈھیروں داد تحسین وصول کی، تقریب کا اختتام محفل موسیقی پر ہوا، جس میں گلوکاروں نے گائیگی سے حاضرین کو بھر پور طریقہ محضوض کیا،جس میں حنا
خالد،جاوید مرزا، اشفاق خان، یوسف ڈیسائی،ڈاکٹر اعجاز اور ریحان کی گلوکاری کو بے حد پسند کیا گیا، تقریب میں جن شخصیات نے شرکت کی اس میں ڈاکٹر عامرسلیمان، رانا محمد ریاض،جاگو ٹائمز کے ایڈیٹر انچیف راجہ زاہد اختر خانزادہ، محمد شاہ اور مقصود علی سمیت دیگر ادبی ذوق رکھنے والی اہم شخصیات شامل تھیں۔