ڈیلس میں پاکستان سوسائیٹئ کی جانب سے جشن آزادی کشمیریوں سے اظہار یکجھتی کے طور منایا گیا


ڈیلس(راجہ زاہد اختر خانزادہ) سب سے بڑی نمائندہ تنظیم پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس کی جانب سے سالانہ جشن آزادی میلہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے بطور منایا گیا ڈیلس کے قریب واقع  پلانو شہر میں منعقد ہونے والے اس میلے میں آنے والے افراد میں مرد و خواتین بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی پاکستان سوسائٹی کی صدر کی اہلیہ نوشین ملک سمیت دیگر خواتین نے  آنے والی پاکستانی فملیوں کو پاکستانی پرچم تحفہ میں دیئے مختلف سٹالز پر عوام الناس کا بھرپور رش نظر آیا جبکہ ٹیکساس کنگ کے لذیذ کھانوں سمیت انواع و اقسام کے چاٹ گنے کے جوس اور روایتی پاکستانی ڈشز سے آنے والے افراد نے بھرپور طریقے انجوائے کیا جشن آزادی میلے کے پہلے سیشن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بچوں نے ملی گیت اور بھرپور پرفارمنس دی پاکستان سوسائٹی کے صدر عابد ملک نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمیونٹی کی جانب سب سے بھرپور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ اس بار ہم نے اس میلہ کو کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے بطور منانے کا اعلان کیا ہے کیونکہ کشمیریوں کا حق خود ارادی غصب کرلیا گیا ہے مگر وہ اکیلے نہیں ہم سب انکے ساتھ ہیں۔  پروگرام کے پہلے سیشن کی نظامت غزالہ حبیب نے کی جبکہ پاکستان سوسائٹی کے سابق صدر ڈاکٹر ریاض حیدر سمیت سوسائٹی کے نائب صدر سلمان تابانی امیر علی روپانی عابد بیگ اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سوسائٹی کی جانب سے مختلف شخصیات کو ایوارڈ پیش کئے گئے بورڈ آف ٹرسٹی کے اراکین برکت بسیریا شاہ رخ صدیقی ڈاکٹر ریاض حیدر محمد یونس امیرعلی روپانی سابق صدور غلام وڑائچ نادر درانی ، شاہد خان اور دیگر بھی  مختلف شخصیات کو ایوارڈ پیش کیئے ، جس میں سوسائیٹی کی سابق صدر امینہ اسماعیل بھی شامل تھیں،  پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی حسن سردار بھی اس میلے میں شریک ہوئے جن کا حاضرین نے کھڑے ہو کر استقبال کیا، حسن سردار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان سے زیادہ جذبہ یہاں نظر آتا ہے پاکستانیوں کے بھرپور جذبہ کی انہوں تعریف کی۔  میلے کے دوسرے سیشن کی نظامت شازیہ خان اور حسن سومرو نے کی جس میں پاکستان سے آئے ہوئے گلوکاروں شازیہ منظور اور نعیم عباس روفی نے پاکستانی قومی ملی اور فلمی گیت پیش کرکے حاضرین میں سماں باندھ دیا شازیہ منظور کے گانے پر حاضرین جھوم جھوم گئے نعیم عباس روفی نے استاد نصرت فتح علی کی یاد تازہ کرتے ہوئے حاضرین کے دل چھو لیئے، حاضرین کی بڑی تعداد رات گئے پروگرام کے آخر تک پاکستانی موسیقی سے لطف اندوز ہوتی رہی جبکہ علاقائی اور ملی  نغموں پر حاضرین بھی محو رقص ہوگئے دیگر حاضرین بھی پاکستانی پرچم لہرا کر داد تحسین دیتے نظر آئے کمیونٹی کے افراد کا کہنا تھا کہ عرصہ دراز کے بعد سوسائٹی کی جانب سے میلہ انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ بھرپور طریقے سے منانے کا اہتمام کیا گیا تھا اور آنے والے تمام افراد اور فیملیوں نے اس میلے سے بھرپور انجوائے کیا اور پاکستان کی یادیں تازہ کیں جس پر وہ سوسائٹی کے کارکنان کے مشکور ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں