ڈیلس میں پاکستانی اور انڈین امریکیوں کا قیام امن کیلئے اظہار یکجہتی۔انسانی حقوق کی تنظیموں کی شرکت۔
ڈیلس ( راجہ زاہد اذختر خانزادہ نمائیندہ جنگ) امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں گلوبل اسٹینڈ آؤٹ فار پیس اور ڈیلس پیس سینٹر اور دیگر تنظیموں کے اشتراک سے پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ تناؤ اور کشیدگی کے خلاف ڈیلس میں انڈین اور پاکستانی نژاد امریکن شہریوں نے ایک ساتھ مل کر امن کے قیام کیلئے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ اس موقع پر مقامی کشمیری باشندوں اور مقامی امریکیوں نے بھی شرکت کی، ڈیلس پیس سینٹر کے صدر آفتاب صدیقی کا کہنا تھا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں بلکہ اس سے مسائل میں اضافہ ہوگا اور جنگ سے نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ پوری دنیا متاثر ہوگی،
گلوبل اسٹینڈ آؤٹ فار پیس کی رہنما ڈاکٹر مونا کاظم شاہ کہ کہنا تھا کہ نہ صرف ڈیلس بلکہ پورے امریکہ میں انڈین اور پاکستانی کمیونٹی مل کر رہتی ہے اور ہم سب لوگ امن چاہتے ہیں، کشمیری رہنما اور ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے بورڈ آف ڈاریکٹر کے رکن راجہ مظفر کشمیری کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے ذریعہ ہی کشمیر کا حل ممکن ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت ہم اسکا پرامن حل چاہتے ہیں
۔ ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے بورڈ آف ڈاریکٹر کے رکن برسٹر توصیف کمال کا کہنا تھا کہ دونوں ملک مذاکرات کے ذریعہ مسائیل کا حل تلاش کریں۔ پروگرام میں کمیونٹی رہنماؤں ندیم اختر، ندیم زمان، انعام شیروانی، ڈاکٹر بشیر، سمیت کافی تعداد میں رہنما بھی شریک ہوئے، اظہار یکجہتی کے اس پروگرام میں شدید ٹھنڈ اور خراب موسم کے باوجود متعدد مرد و خواتین اور یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔ اور دونوں ملکوں میں قیام امن کییلیئے نعرہ لگائے۔
ڈیلس میں پاکستانی اور انڈین امریکیوں کا قیام امن کیلئے اظہار یکجہتی۔انسانی حقوق کی تنظیموں کی شرکت۔