ڈیلس(راجہ زاہد اختر خانزادہ) ڈیلس میں پاکستانیوں کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس(PSNT) کی نئی کابینہ کی جانب سے اپنے اپنے عہدوں کا حلف لیے جانے کے چند ہفتوں بعد ہی فورٹ ورتھ میںپاکستان سوسائٹی کا باقاعدہ دفتر قائم کر دیا گیا ہے، اس ضمن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سوسائٹی کے صدر عابد ملک کا کہنا تھا کہ سوسائٹی کے دفتر کا قیام انتہائی ضروری تھا جس کے لئے انہوں نے فوری طور پر اس کا بندوبست(باقی صفحہ7بقیہ نمبر21) کیا اور کمیونٹی کو رابطہ کیلئے ایک جگہ فراہم کردی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے کمیونٹی کی خدمت کے جذبہ کے تحت یہ عہدہ قبول کیا ہے اور ہماری بھر پور کشش ہو گی ،ہم اپنے دو سالہ اس دور میں کمیونٹی کی خواہشات پر پورا اتر سکیں اور ان کی بھر پور خدمت کر سکیں، دوسری جانب دفتر کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا، جس میں پاکستان سوسائٹی بورڈ آف ٹرسٹی کے اراکین جس میں ڈاکٹر ریاض حیدر، محمد یونس، شاہ رخ صدیقی،برکت علی بسریا، خازن امینہ پیرانی اور دیگرکمیونٹی رہنمائوں نے شرکت کی، کمیونٹی کے افراد نے نئی کابینہ کی جانب سے پاکستان سوسائٹی کی تاریخ میں پہلی بار سوسائٹی کے باقاعدہ دفتر کے قیام پر ان کو خراج تحسین پیش کیاہے اور امید ظاہر کی کہ وہ ڈیلس فورٹ ورتھ کی کمیونٹی کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔