ڈیلس:پاکستانی اداکاروں پرمشتمل کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ستارے، ہمایوں سعید، سید جبران،عباس جعفری، عاصم محمود اور آرگنائزر اظہر قاسمی جاگو ٹائمز کے ایڈیٹر انچیف راجہ زاہد اختر خانزادہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے


تین کالم سپر لیڈ کے نیچےP12
تاریخ میں پہلی بار اداکاروں کی ٹیم کرکٹ کھیلنے آئی سب کچھ بہت اچھا لگ رہا ہے، ہمایوں سعید
عوام کا امریکہ میں رد عمل انتہائی خوش آئندہ ہے، عوام کے ساتھ ہم بھی انجوائے کررہے ہیں، سید جبران
پاکستان ایک مشکل دور سے گزررہا ہے اوورسیز پاکستانی پاکستان کو مزید مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں، عباس جعفری
پاکستانی کرائوڈ بہت مزے کا ہے، کمیونٹی کی بھر پور سپورٹ پر ہم ان کے شکر زار ہیں، عاصم محمود
14اداکاروں کو ایک ساتھ بلا کر تاریخ رقم ہی ہے ، اس طرح کے ٹورنامنٹ ہر سال کرنا چاہتے ہیں، آرگنائزر اظہر قاسمی
ڈیلس(راجہ زاہد اختر خانزادہ) پاکستان میں امریکہ کے تین شہروں میں کرکٹ میچ کیلئے آنے والی فلمی اور ٹیلی ویژن کے ستاروں میں ایک نمایاں نام ہمایوں سعید کا بھی ہے، جنہوں نے ڈیلس میں ہونے والے عید فیسٹیول کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لیا، اس موقع پر انہوں نے جیو، جنگ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا نٹرسٹنگ ٹور ہے، کیونکہ ہم سب کو کرکٹ کھیلنے کا شوق ہے اور پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ہماری ایکٹرز کی ٹیم ملک سے باہر کھیلنے آئی ہے، تو یہ ایک الگ پلس پوائنٹ ہے، انہوں نے کہا کہ ٹیکساس کا موسم اچھا ہے ، صحیح دھوپ ہے اور کرٹ کیلئے بہت اچھی ہے اور پاکستان جیسا ہی موسم ہے تاہم یہاں جتنی گرسبزی اور خوبصورتی ہے تو اچھا لگتا ہے، انہوں نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوںجنہوں نے ہمیںیہاں بلایا جس میں اے زی انٹرٹینمنٹ، سن گلو انٹرٹینمنٹ کا اہم کردار ہے، جنہوں نے ہم سب کو ایک ساتھ بلا کر یہ موقع فراہم کیا اور ہمارا بہت خیال رکھ رہے ہیں، یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں، کافی پیار مل رہا ہے اور سب سے بڑی بات کہ کرکٹ بہت اچھی ہو رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ڈیلس کی ٹیم اچھا کھیلی،تاہم جس کا دن ہوتا ہے وہ جیت جاتا ہے تاہم مزا بہت آرہا ہے،ایک اور معروف اداکار سید جبران نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کی طرف سے اداکاروں کی کر ٹیم وہ یہاں آ کر پاکستان کی نمائندگی کرررہی ہے اور بہت اچھا تجربہ رہا ،آرگنائزر ہیں،انہوں نے بہت اچھا کام کیا، فل مارکس تحسین جاوید کو جاتے ہیںجبکہ عوام کا جو رد عمل ہے وہ انتہائی خوش آئند اور زبردست ہے،اس لئے میں بھر پور طریقے سے یہاں پر انجوائے کررہا ہوں، اداکار اور کراچی سے سندھ اسمبلی کے رکن عباس جعفری کا کہنا تھا کہ آج میں نے91اسکور کیا ہے اور یہاں پر زبردست پاکستانیوں کا رسپانس ہے کہ وہ اتنا زیادہ تعداد میں یہاں آئے ہیں اور ہم اسی سوچ اور نیت کے ساتھ آئے تھے کہ ہم اپنے لووگوں کے ساتھ ملیں گے اور یہ پیغام لے کر آیا ہوں کہ پاکستان ایک مشکل دور سے گزررہا ہے اور آپ لوگوں کی ضرورت ہے ، زیادہ سے زیادہ پاکستان آئیں وہاں وزٹ کریں اور انویسٹمنٹ لے کر آئیں تا کہ ہم اس مشکل دور سے نکل سکیں، انہوں نے کہا کہ کمیونٹی یو یہ پیغام ہے کہ وہ متحد رہیں اور امید رکھیں پی ٹی آئی کی حکومت ہے اور مشکل وقت سے ضرور گزررہی ہے لیکن اچھا برا وقت گزرجاتا ہے اور مثبت امید کے ساتھ یہاں ہم آئے ہیں اورآرگنائزروں کی اس میں بڑی کاوششیں ہیں، انشاء اللہ ہم دوبارہ آئیں گے تو مزید طاقت اور پاور کے ساتھ آئیں گے،اداکارہ عاصم محمود کا کہنا تھا کہ میں ڈیلس کے عوام خصوصاً پاکستانیوں کا شکر گزار ہوں کہ وہ یہاں آئے ہمیں سپورٹ کرنے کیلئے بہت مزا آرہا ہے، یہاں موسم بھی اچکا ہے اور کرائوڈ بہت مزے کا ہے، جو کہ ہمیں بھر پور سپورٹ کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹ ہونے چاہیں اور ہم سنگ لوکے شکر گزار ہیں جنہوں نے یہ ایونٹ کرایا، عید فیسٹیول کرکٹ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر اور اے زی انٹرٹینمنٹ کے اظہر قاسمی کا کہنا تھا کہ 14اداکار آج تک ایک ساتھ امریکہ آنے سے بہت اچھا لگ رہا ہے اور ڈیلس کے عوام بے حد انجوائے کررہے ہیں، ہم خود میچز کھیل رہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ہر سال اس طرح کا پروگرام منعقد کریں جس میں پاکستان کے اسٹارز جن کو عوام فلم اور ٹی وی پر دیکھتے ہیں انکو ہم امریکہ لے کر آئیں اور عوام کو دکھائیں کہ یہ کرکٹ بھی بہت اچھی کھیلتے ہیں، اس طرح تحسین اور میں نے ٹیم بنا کر اس خواب کو شرمندہ تعبیر کیا، اس طرح ہم ہیوسٹن اور شکاگو میں بھی اس طرح کے میچز کریں گے اور یہ بہت اچھا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے آگے بھی شوز آ رہے ہیں اور پاکستانی فنکاروں کو ہم سپورٹ کرنا چاہتے ہیں اور عوام کی جانب سے پذیرائی ہی ہمارے لئے بڑی اسپانسر شپ ہے، جس طرح ہماری پڑوسی ملک کے اسٹارز ہیں، اس طرح ہمارے بھی اسٹارز اسی اہمیت کے حامل ہیں، جن کی حوصلہ افزائی کرنا ہم پر فرض ہے اور ہمیں اسی جذبہ کے ساتھ ان کو بھی وہی مقام دینا ہو گا، جس کے یہ حقدار ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں