اٹارنی نعیم سکھیا اور ندیم اختر کی جانب سے افطار پاڑٹی عمائدین شہر اور کمیونٹی رہنمائوں کی شرکت
پاکستان کے معرف مذہبی اسکالر جاوید غامدی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ،پر تکلف کھانوں سے مہمانوں کی توازع
ڈیلس(راجہ زاہد اختر خانزادہ) ڈیلس کے معروف اٹارنی اور کمیونٹی رہنما نعیم سکھیا اور کمیونٹی رہنما وتاجر ندیم اختر کی جانب سے ڈیلس پام میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ، جس میں عمائدین شہر کمیونٹی رہنمائوں اور مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والے شخصیات سمیت فیملی فرینڈز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، اس افطار ڈنر میں پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر جاوید غامدی بھی شریک ہوئے، اس موقوع پر اٹارنی نعیم سکھیا اور ندیم اختر نے آنے والے مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا۔