ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے درزاندہ میں دھماکا، 3 افراد زخمی

ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے درزاندہ میں دھماکا، 3 افراد زخمی


صوبہ خیبر پختونخوا میں ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے درزاندہ میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مرکزی مارکیٹ میں ریسٹورنٹ کے باہر پارک کی گئی ایک موٹر سائیکل میں دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔

ڈی آئی خان کے ڈی پی او عبدالروف کے ترجمان یعقوب خان کے مطابق کہ ایک نامعلوم موٹر سائیکل پر بارودی مواد نصب تھا اور اس کے پھٹنے سے 4 دکانوں اور تین موٹر سائیکلوں کو کافی نقصان پہنچا۔

ترجمان کے مطابق کے مطابق دھماکے سے تین افراد زخمی ہوئے جس میں ایک شدید زخمی ہے جبکہ دو افراد معمولی زخمی ہوئے۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آپریشن شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب سے انتظامیہ نے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے مختلف سرکاری تعلیمی ادارے ناگزیر وجوہات کی بنا پر بند کر دیے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں