ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دہشت گرد ہلاک ہوگیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 20 فروری کو سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسمٰعیل خان ضلع میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیاجس دوران فوجی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں دہشت گرد مارا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں کسی دوسرے دہشت گرد کا خاتمہ کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، علاقہ مکینوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ہے اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا ہے۔