ڈیرن سیمی کو پاکستانی شہریت دینے کی درخواست منظور


صدر پاکستان نے پشاور زلمی کےکپتان اور  ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی  ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت  دینے کی درخواست منظور کر لی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ پاکستان کیلئے خدمات  پر ڈیرن سیمی کو یوم پاکستان 23 مارچ کو   صدر مملکت عارف علوی اعزازی شہریت سے نوازیں گے۔

PCB Media

@TheRealPCBMedia

President of Pakistan Dr @ArifAlvi will confer the highest civilian award and honourary citizenship to Darren Sammy on 23 March for his invaluable contribution to cricket in Pakistan.

View image on Twitter
1,785 people are talking about this

واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے 5 ویں ایڈیشن کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے  دوران فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کے لیے صدر مملکت سے اعزازی شہریت کی درخواست کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان کے لیے کافی مثبت جذبات رکھتے ہیں اور انہیں اعزازی شہریت دی جائے۔


اپنا تبصرہ لکھیں