کراچی: ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی کو کراچی پریس کلب کی اعزازی رکنیت دے دی گئی۔
معین خان اکیڈمی پر کلب کی جانب سے پشاورزلمی کے ہیڈ کوچ کواعزازی رکنیت پیش کی گئی، رکینت پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات کا اعتراف میں دی گئی، ڈیرن سیمی نے اعزازی رکنیت دینے پر اظہار تشکر کیا اور موقعہ ملنے پر کراچی پریس کلب کے دورے کا وعدہ کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ویسٹ انڈیز ہی سے تعلق رکھنے والے کوئٹہ گلیڈیٹر ایٹر کے مینٹور سر ویون رچرڈز کو بھی کراچی پریس کلب کی اعزازی رکنیت پیش کی گئی تھی۔