پاکستان سپر لیگ فرنچائز پشاور زلمی کے سابق کپتان و کوچ ڈیرن سیمی نے پاکستان میں پشاور زلمی کے ساتھ گزاری خوبصورت یاد کو شئیر کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹرئٹر پرڈیرن سیمی نے اپنی ایک پرانی ویڈیو شئیر کی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق کوچ و کپتان ڈیرن سیمی کو ایک خاتون اور انکی بیٹی ٹوپی کا تحفہ پیش کرتے نظرآرہی ہیں۔
جبکہ ڈیرن سیمی نے خاتون اور انکی بیٹی کا شکریہ ادا کرتے نظرآرہے ہیں۔
ویسٹ انڈین کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں پشاور زلمی اور پی ایس ایل کے ٹوئٹر ہینڈل کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’پرانے اور اچھے دن‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ 6 برس سے ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے ساتھ بطور کھلاڑی، کپتان اور کوچ ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔
تاہم ڈیرن سیمی اپنی کچھ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل 7 کا حصہ نہیں بن سکے لیکن وہ دور رہ کر بھی اپنی ٹیم کو سپورٹ کررہے ہیں۔