اسلام آباد:
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اسلام آباد کی دلفریب خوبصورتی کے دیوانے ہوگئے۔
گزشتہ روز ڈیرن سیمی نے پشاور زلمی کے چیف ایگزیکٹو جاوید آفریدی سے کہاکہ وہ اسلام آباد کی سیر کرناچاپتے ہیں تو اس کے جواب میں جاوید آفریدی نے اپنی ذاتی استعمال کی گاڑی ڈیرن سیمی کو پیش کردی۔
اسلام آباد کے سرینا ہوٹل سے پارلیمنٹ ہاؤس تک ڈیرن سیمی نے پارلیمنٹ ہاؤس پاک سیکرٹریٹ، سپریم کورٹ آف پاکستان، ایف بی آر اور پی ٹی سی ہیڈ کواٹر ز سے سرینا ہوٹل تک خود گاڑی چلائی۔ دوران ڈرائیونگ ڈیرن سیمی پاکستان کے مقبول ملی نغمے ’’دل دل پاکستان‘‘ سے بھی لطف اندوز ہوئے۔
ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے حکومت سے لے کر عوام کی محبت کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، پاکستان پر امن ملک ہے اور یہاں انٹرنیشنل کرکٹ کو بحال ہونا چاہیے۔