ڈچ ہاکی کلب کا واہگہ بارڈر کا دورہ

ڈچ ہاکی کلب کا واہگہ بارڈر کا دورہ


ڈچ ہاکی کلب نے واہگہ بارڈر کا دورہ کیا، پاکستانی پرچم لہرایا اور تصاویر بھی بنوائیں۔

پنجاب رینجرز کے میجر علی اور دیگر حکام نے غیرملکی کھلاڑیوں کو واہگہ بارڈر پر خوش آمدید کہا۔

غیر ملکی کھلاڑیوں نے بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کی۔

ڈچ کھلاڑی پاکستانی پرچم لہراتے رہے اور اس دوران انہوں نے تصاویر بھی بنوائیں۔ ڈچ کلب کے کھلاڑیوں کو زیرو لائن کا بھی وزٹ کروایا گیا۔

ڈچ کلب نے صبح سیالکوٹ میں ہاکی تیار کرنے والی معروف برانڈز کی فیکٹریوں کا بھی وزٹ کیا۔

واضح رہے کہ ڈچ ہاکی کلب اور ایچ ای سی پاکستان ٹیم کا دوسرا میچ کل ہوگا۔ پہلے میچ میں ایچ ای سی ٹیم نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے فتح سمیٹی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں