ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا نیب سے متعلق حقائق ایوان بالا میں پیش کرنے کا اعلان


sal

ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے متعلق تمام حقائق ایوان بالا میں لانے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نیب سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب سے متعلق جو چیزیں میرے پاس آ چکی ہیں وہ کل سینیٹ میں سامنے پیش کروں گا۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ میرے خلاف میڈیا پر ریفرنس سے متعلق خبریں چل رہی ہیں جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ترجمان نیب خبروں کو جھوٹا قرار دے رہے ہیں۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ریفرنس کے معاملے پر نیب پنڈی اور ہیڈکوارٹر کے مؤقف میں تضاد ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سمجھ نہیں آ رہا کہ نیب کے اندر کیا ہو رہا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا انجینیئر منگی دوبارہ سے انجینیئرنگ میں مصروف ہیں؟

واضح رہے کہ سلیم مانڈوی والا نے چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تحقیقاتی افسر کے خلاف تحریک جمع کرا رکھی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا تھا کہ نیب راولپنڈی کا ٹولا فوج کا نام لے کر ملک کے اہم ادارے کی توہین کررہا ہے اور سینیٹ آف پاکستان کو پہلی دفعہ نیب سے خطرہ ہے۔

انہوں نے نیب پر کاروباری افراد کو پلی بارگین کے لیے دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب اس ملک میں کیا تباہی مچا رہا ہے، تاریخ میں کبھی نہیں ہوا کہ کاروباری افراد کو آرمی چیف نے جی ایچ کیو بلایا ہو۔

بعدازاں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے نیب پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے منظر عام پر لانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ‘یقین دہانی کراؤں گا کہ نیب صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بلیک لسٹ ہو’۔


اپنا تبصرہ لکھیں