ڈپریشن کی وجہ سے کئی باربالکونی سے کود کرخودکشی کا سوچا، روبن اتھاپا


نئی دہلی:  بھارت کے سابق کرکٹر روبن اتھاپا نے انکشاف کیاکہ ڈپریشن کی وجہ سے کئی بار انھوں نے خودکشی کا سوچا۔

روبن اتھاپا نے کہاکہ 2006 میں ڈیبیو کے بعد میں نے بہت کچھ سیکھا مگر میری زندگی کے 2009 سے 2011 کے 3 برس بہت ہی مشکل تھے، اس دوران میں ڈپریشن کا شکار رہا اور روزانہ ہی میرے دل میں خودکشی کی خواہش پیدا ہوتی، میرا دل کرتا اپنی بالکونی سے چھلانگ لگا لوں۔

روبن اتھاپا نے کہا کہ میں نے خود کو بدلنے کا فیصلہ کیا اس کے لیے بیرونی مدد لی اور میں خود کو زیادہ بہتر انداز میں سمجھنا شروع ہوگیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں