ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ سیکیورٹی ناکامی تھی، وزیر ہوم لینڈ سیکیورٹی

ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ سیکیورٹی ناکامی تھی، وزیر ہوم لینڈ سیکیورٹی


امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی کے وزیر الہاندرو مایورکاس نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ سیکیورٹی ناکامی تھی۔

واشنگٹن سے امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی کے وزیر کے مطابق امریکا کو بہت سارے سکیورٹی خدشات کا سامنا ہے۔

الہاندرو مایورکاس نے کہا خدشات دور کرنے کیلئے سیکیورٹی انتظامات اور منصوبوں کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا رہنماؤں اور امیدواروں کو سخت گیر رویوں میں کمی لانی ہوگی۔

امریکا کے صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ہفتے کو انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے۔

امریکی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ کے وقت ریلی کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں