ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس 10ستمبر کو مباحثے پر متفق

ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس 10ستمبر کو مباحثے پر متفق


سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیریس 10 ستمبر کو اے بی سی نیوز پر مباحثے پر متفق ہوگئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیریس سے مزید دو مباحثوں کے لیے بھی تیار ہیں۔

ری پبلکن امیدوار  ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے پہلے اے بی سی نیوز پر مباحثے سے انکار کردیا تھا۔

سروے کے مطابق کاملا ہیرس کی مقبولیت کا گراف مسلسل بڑھ رہا ہے، کاملا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر 8 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں