ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ نے یوٹیوب سے کتنی کمائی کی ؟

ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ نے یوٹیوب سے کتنی کمائی کی ؟


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی تاریخ میں اہم ترین ریکارڈز بنانے اور بلاک بسٹر  ثابت ہونے والا ڈرامہ ’تیرے بن‘ اپنے اختتام پر پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ شب شائقینِ ڈرامہ نے دنیا کا ہر شو بھلا کر جیو انٹرٹینمٹ کے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کی آخری قسط دیکھی اور اس کے اختتام کو خوب سراہا۔

جیو ٹی وی کے مطابق اس مشہور ڈرامے کی اقساط، پروموز اور ڈرامے کے مختلف کلپس کو یوٹیوب پر مجموعی طور پر 3 ارب مرتبہ جبکہ اس ڈرامے کے گانے کو اب تک یوٹیوب پر 55 ملین مرتبہ سنا اور دیکھا جا چکا ہے۔

گزشتہ شب یہ ڈرامہ ناصرف ٹوئٹر بلکہ یوٹیوب پر بھی ٹرینڈ کرتا رہا۔

اس ڈرامے اور اس میں کام کرنے والے اداکاروں نے جہاں دنیا بھر میں پزیرائی حاصل کی ہے وہیں اس ڈرامے نے بھی یوٹیوب سے خوب کمائی کی ہے۔

واضح رہے کہ یوٹیوب پر کمائی کا انحصار اشتہارات پر ہوتا ہے یعنی جتنے زیادہ اشتہارات ہوں گے اتنی زیادہ ہی کمائی ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیو کے اس ڈرامے نے یوٹیوب سے تقریباً  36 لاکھ ڈالر کے قریب کمائی کی ہے جو کہ تقریباً ایک ارب روپے بنتے ہیں، یہ تخمینہ حتمی نہیں ہے مگر یوٹیوب سے اس ڈرامے کو تقریباً بتائی گئی اس رقم کے آس پاس ہی کمائی ہوئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں