ڈرامہ سیریل’تیرے بن‘ کے اختتام پر وہاج علی کا مداحوں کیلئے خصوصی پیغام

ڈرامہ سیریل’تیرے بن‘ کے اختتام پر وہاج علی کا مداحوں کیلئے خصوصی پیغام


پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی نے اپنے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل’تیرے بن‘ کے اختتام پر اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔

وہاج علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈرامہ سیریل’تیرے بن‘ کی آخری قسط کے ایک منظر کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ 6 مہینے اور اس دوران جس قدر محبت اور احترام ملا وہ کسی خواب کی تکمیل سے کم نہیں تھا۔

اُنہوں نے لکھا کہ ہم سب سخت محنت کرتے ہیں اور ایک کونے میں بیٹھے اپنی کامیابی کا انتظار کرتے ہیں۔

وہاج علی نے لکھا کہ ہر ایک کو اپنی کامیابی کی باری آتے دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے، میں اپنی باری آنے پر بہت شکر گزار ہوں مزید محنت کرنے کے لیے حوصلہ مند ہوں۔

اُنہوں نے لکھا کہ اصلاح کے لیے کی گئی تنقید، مداحوں کا پیار، پیغامات اور فون کالز نے مجھے یہ احساس دلایا کہ یہ تو ابھی آغاز ہے

اُنہوں نے مستقبل کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں اور بھی بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں۔

اُنہوں نے لکھا کہ میں کون ہوں اور میں کیا کرنا چاہتا ہوں اس کے بارے میں مستقل طور پر ایماندار رہنے کے باوجود بھی میں نے کچھ غلطیاں بھی کیں جن پر خوشی ہےکیونکہ ان غلطیوں نے مجھے ایک نیا نقطہ نظر حاصل کرنے کی اجازت دی۔

وہاج علی نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ مرتسم کردار کو میں ہمیشہ اپنے دل میں محفوظ رکھوں گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں