ڈرامہ ’خدا اور محبت 3‘ کی کہانی ناول عبداللہ پر مبنی ہے، مصنف ہاشم ندیم


کراچی: 

معروف مصنف ہاشم ندیم کا کہنا ہے کہ مشہور زمانہ ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کے تیسرے سیزن کی کہانی میرے اپنے ناول عبداللہ پر مبنی ہے۔

انٹرٹینمنٹ پی کے نامی ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں ہاشم ندیم نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’خدا اور محبت‘ کے پہلے دو سیزن کی کہانی میرے ناول ’خدا اور محبت‘ پر مبنی تھی۔ ناول کی مکمل کہانی بھی دوسرے سیزن میں اختتام پذیر ہو چکی ہے۔

ہاشم ندیم نے یہ بھی کہا کہ پہلے اور دوسرے ’خدا اور محبت‘ ڈراموں کا موضوع عشقِ حقیقی اور عشق مجازی پر مبنی تھا لیکن تیسرے سیزن کا موضوع بھی عشقِ حقیقی اور عشق مجازی پر مشتمل ہے۔

مصنف نے یہ بھی کہا کہ بہت سے لوگ ڈرامے کے نام ’خدا اور محبت‘ کی وجہ سے شش و پنج کا شکار ہیں لیکن میں اس بات کو واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ نام بالکل پہلے ناول پر رکھا گیا ہے لیکن اس ڈرامے کی کہانی میرے دوسرے ناول ’ عبداللہ‘ سے لی گئی ہے، جس میں اس بار نئے چہرے اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

یہ پڑھیں: مقبول ڈرامہ ’ خدا اور محبت ‘ کے تیسرے سیزن کی پہلی جھلک سامنے آگئی

واضح رہے کہ ’خدا اور محبت‘ کے تیسرے سیزن میں فیروز خان ، اقرا عزیز اور جنید خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ اس ڈرامے میں سید وجاہت حسین ہدایت کار کے فرائض انجام دیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں