ڈبلیو بی اے ٹائٹل، پاکستان اور بھارتی باکسر آمنے سامنے

ڈبلیو بی اے ٹائٹل، پاکستان اور بھارتی باکسر آمنے سامنے


ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کا فائنل 25 جنوری بروز جمعرات کو ہوگا۔

پاکستانی باکسر شہیر آفریدی ٹائٹل کے حصول کے لیے بھارتی باکسر کُھلبیردھاکا سے مقابلہ کریں گے۔

ڈبلیو بی اے کے ٹائٹل کے لیے دس راؤنڈ پر مشتمل فائٹ بینکاک میں ہوگی۔

مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے شہیر آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹائٹل کےلیے بھارتی باکسر کو چیلنج کیا ہے۔

واضح رہے کہ شہیرآفریدی ڈبلیوبی سی اور ایشین باکسنگ ایسوسی ایشین کا ٹائٹل جیت چکے ہیں ۔ باکسر شہیر آفریدی ان دنوں بینکاک میں ٹریننگ میں مصروف ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں