ڈاکٹر نے مجھے ایسا ٹیکا لگایا کہ نرسیں حوریں لگنے لگیں: وزیراعظم کا انکشاف


کراچی: وزیراعظم عمران خان نے ایسا ٹیکا لگنے کا انکشاف کیا ہے جس سے انہیں نرسیں حوریں نظر  آنے لگیں۔

کراچی میں تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا کہ 2013 میں جب وہ سیڑھی سے گر کر زخمی ہوئے تو شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر عاصم نے ایسا ٹیکا لگایا کہ درد دور ہو گیا۔

وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ ٹیکا لگنے کے بعد انہیں نرسیں حوریں نظر آنے لگیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے تقریر بھی کردی جو مجھے یاد نہیں، درد دوبارہ ہونے لگا تو ڈاکٹر سے کہا کہ ایک ٹیکا اور لگاؤ۔

وزیراعظم کے مطابق انہوں نے ڈاکٹر کو دھمکی دی کہ ٹیکا لگاؤ ورنہ تمھیں چھوڑوں گا نہیں مگر ڈاکٹر نے ٹیکا نہ لگایا۔


اپنا تبصرہ لکھیں