ڈان 3 کے بعد رنویر سنگھ ایک اور بڑا پراجیکٹ کرنے کیلئے تیار

ڈان 3 کے بعد رنویر سنگھ ایک اور بڑا پراجیکٹ کرنے کیلئے تیار


بہت ہی کم عرصے میں اپنی اداکاری کی باکمال صلاحیتوں کی بناء پر اپنی پہچان بنانے والے بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ ’ڈان 3 ‘ میں مرکزی کردار کے بعد ایک اور بڑا پراجیکٹ اپنے نام کرچکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق باسل جوزف کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ شکتیمان کا کردار ادا  کریں گے جو کہ ممکنہ طور پر سال 2026 میں ریلیز ہوگی اور اس کی شوٹنگ کا آغاز سال 2025 میں ہوگا۔

اس دلچسپ پراجیکٹ سے پہلے، اداکار فرحان اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی ڈان 3 کے لیے اپنے وعدے مکمل کریں گے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکار فلم ’ڈان 3 ‘ کو ایک بڑی ذمہ داری سمجھتے ہیں کیونکہ وہ اس میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جو کہ پہلے امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان ادا کر چکے ہیں۔

بعدازاں اداکار فلم شکتیمان کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے اور اس میں بھی مرکزی کردار ادا کریں گے، اس فلم کی ہدایت کاری باسل جوزف کریں گے، جس میں سونی پکچرز انڈیا اور ساجد ناڈیاڈوالا بطور پروڈیوسر ہوں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں