نامور فلمساز فرحان اختر اور ڈان کی ٹیم رنویر سنگھ کو اس نوجوان نسل کے سامنے نئے ڈان کے طور پر متعارف کرانے کے لیے بہت پرجوش ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ڈان 3‘ کی باقاعدہ شوٹنگ کا آغاز رواں سال اگست میں ہوگا، فلم کاسٹنگ کے مرحلے میں ہے اور اس کی پری پروڈکشن آئندہ ماہ سے شروع ہوجائے گی ۔
ذرائع کے مطابق جس طرح ڈان سیریز کی پہلی دو اقساط میں لوگوں کو سرپرائز ملتے رہے اس میں بھی کچھ ایسا ہی ہونے والا ہے۔
دوسری جانب، فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ کس اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے گا، اس حوالے سے غور کیا جا رہا ہے، شوٹنگ سے قبل ہیروئن کا اعلان متوقع ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمساز فرحان اختر نےعمران ہاشمی کا انتخاب فلم ڈان 3 میں رنویر سنگھ کے مدمقابل ولن کے کردار کے لیے کیا ہے اور اسی حوالے سے بات چیت کی جا رہی ہے تاہم تصدیق یا انکار کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔
بالی وڈ فلموں میں اپنے رومانوی کرداروں کے حوالے سے مشہور عمران ہاشمی نے سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ٹائیگر تھری میں ’آتش‘ کا منفی کرداربخوبی ادا کرکے ہر کسی کو بے حد متا ثر کیا ہے۔
گزشتہ سال فرحان اختر نے ڈان 3 بنانے کے ساتھ ساتھ رنویر سنگھ کو اس مقبول سیریز کی تیسری فلم میں ڈان کا کردار ادا کرنے کے لیے فائنل کیا تھا۔
ڈان تھری کے جاری کردہ ٹیزر میں بھی دیکھا جا سکتا ہےکہ رنویر سنگھ نے شاہ رخ خان کی جگہ نئے ڈان کے طور پر لے لی ہے۔
رنویر سنگھ ہٹ فرنچائز کی تیسری فلم میں نئے ڈان ہوں گے، جس کے ہدایت کار فرحان اختر ہیں۔
A New Era Begins #Don3 @RanveerOfficial #JasonWest @javedakhtarjadu @ritesh_sid @ShankarEhsanLoy @PushkarGayatri @j10kassim @roo_cha @vishalrr @excelmovies @rupinsuchak @chouhanmanoj82 pic.twitter.com/i1hHrl6fuo
— Farhan Akhtar (@FarOutAkhtar) August 9, 2023
انہوں نے اس سے قبل انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ’3‘ کا لوگو دیکھا جا سکتا ہے۔اس کے ساتھ فرنچائز کا تھیم میوزک بھی پس منظر میں بج رہا ہے، ویڈیو کی ٹیگ لائن ہے، “ایک نیا دور شروع ہوتا ہے۔”
، بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کے بعد یہ کردار ادا کرنے والے تیسری نسل کے اسٹار ڈان بن جائیں گے۔
شاہ رخ خان چونکہ بڑی کمرشل اسپیس فلموں میں مصروف ہیں، اس لیے انہوں نے ڈان پروجیکٹ چھوڑ دیا۔ اب فرحان اختر اسے رنویر سنگھ کے ساتھ دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔