معروف بھارتی رقاصہ اور ڈانس شو کی جج گیتا کپور نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کو اپنے ڈانس ریئلیٹی شو میں بطورِ جج ابتدائی دنوں میں اپنے فربہ جسم کی وجہ سے کافی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں گیتا کپور نے بتایا کہ انہیں ان دنوں ای میلز ملا کرتے جس میں بہت سخت جملے لکھے ہوتے تھے اور ان سے کہا جاتا تھا کہ وہ جج بننا چھوڑ دیں کیونکہ وہ بھینس جیسی موٹی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک دن تو میں کافی دل برداشتہ تھیں کہ یہ سب کیا ہو رہا ہے، لوگ میرا کام کیوں نہیں دیکھ رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں دو مردوں کے درمیان میں بیٹھ کر اپنی جگہ بنانے کی کوشش کر رہی تھی لیکن کوئی بھی یہ نہیں دیکھ رہا تھا۔
گیتا کپور نے مزید کہا کہ یہ ٹھیک ہے کہ میرے دونوں جانب بیٹھے حضرات کافی اچھی وضع قطع اور جسمانی معیار کے تھے اور مجھے سب کہتے کہ موٹی بھینس ہوگئی یہاں کیوں بیٹھی ہو۔