کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 97 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1 روپے بڑھی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق بدھ کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 6 ماہ کی بلند ترین سطح 158 روپے 42 پیسے پر آگیا، انٹربینک میں تین روز کے دوران ڈالر 4 روپے 17 پیسہ مہنگا ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی بدھ کے روز ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر بڑھ کر 158 روپے کی سطح پر آگیا، تین روز میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 70 پیسہ مہنگا ہوا۔