o
ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 44 پیسے مہنگا ہوگیا ہےجس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 166 روپے سے تجاوز کرگیا۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 165.60 سے بڑھ کر 166.04 روپے کا ہوگیا ہے۔
آج 3 ستمبر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر، یورو، پاؤنڈ، ریال، درہم، دینار سمیت دیگر کرنسیوں کے نرخ یہ ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جس کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں 16 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔