ڈالر کی قدر 160 روپے سے نیچے آگئی


کراچی: 

گزشتہ ہفتے امریکی ڈالر، یورو کرنسی ، برطانوی پاونڈ اور سعودی ریال کی قدروں کو تنزلی کاسامنا رہا۔ترسیلات زر میں اضافے کے رحجان سے اہم غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کے استحکام کا باعث بنا۔ ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر30 پیسے گھٹ کر 159.98روپے پر بند ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے گھٹ کر 160.10 ہوگئی۔

اسی طرح برطانوی پاونڈ کے انٹربینک ریٹ1.40 روپےگھٹ کر217.37 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ کی قدر2روپے گھٹ کر217.50 روپے ہوگئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں یورو کرنسی کی قدر 2.06 روپے گھٹ کر191.95 روپے ہوگئی ج بکہ اوپن مارکیٹ میں یورو کرنسی کی قدر 2روپے گھٹ کر 192.50 روپے ہوگئی۔

انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر 8پیسے گھٹ کر 42.65 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 10پیسے گھٹ کر 42.55 روپے ہوگئی۔


اپنا تبصرہ لکھیں