کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 11 پیسے کمی کے بعد 178.51 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچویں یعنی جمعہ کے روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا۔
انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے اضافے کے بعد 178 روپے 51 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 179.80روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔