ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ 4 پیسے کم ہوا ہے۔
انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 4 پیسےہے۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 8 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 7 پیسے کم ہوکر 280 روپے 60 پیسے ہے۔