کراچی:
ملک میں ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کی کمی ہوئی جب کہ سونے کی قیمت مستحکم رہی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1837ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتیں بھی بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 110450روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 94693روپے پر مستحکم رہی۔
بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے کم رہی ہے۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1220 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1045 روپے 95 پیسے پر مستحکم رہی۔
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ مزید 15 پیسے کی کمی سے 160 روپے روپے 14 پیسے کی سطح پر بند ہوئی تاہم اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 160روپے 50پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔