کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 17 پیسے اضافے کے بعد غیرملکی کرنسی کی قیمت 227 روپے سے تجاوز کرگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی سطح میں 17 پیسے کا معمولی اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 226 کچھ پیسے سے بڑھ کر 227 روپے 11 پیسے کا ہوگیا ہے، جو گذشتہ روز ڈالر کا ریٹ 226 روپے 95 پیسے تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 236 روپے پر برقرار ہے۔