چیک پوسٹ حملہ: رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ 5 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے


بنوں: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث رکن قومی اسمبلی

محسن داوڑ کو 5 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا۔

26 مئی کو خاڑ کمر چیک پوسٹ پر حملے کے بعد سے مفرور محسن داوڑ کو شمالی وزیرستان سے حراست میں لیا گیا۔

خاڑ چیک پوسٹ پر حملے میں پانچ جوان زخمی ہوئے تھے جس کے بعد رکن اسمبلی علی وزیر سمیت 8 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا تاہم محسن داوڑ ہجوم کو مشتعل کرنے کے بعد فرار ہو گئے تھے۔

تھانہ سی ٹی ڈی بنوں میں انسپکٹر محمد جلیل خان کی مدعیت میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کا مقدمہ درج کیا گیا جس میں دہشت گردی، 302،324 سمیت کُل 10 دفعات شامل کی گئیں۔

بعدازاں محسن داوڈ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

دوسری جانب محسن داوڈ کے وکیل کا کہنا ہے کہ ممبر قومی اسمبلی نے جرگے کے فیصلے کی روشنی میں خود کو قانون کے حوالے کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں