چین: کوروناوائرس کےمریضوں کاہوٹل منہدم،4 افرادہلاک


چین میں کوروناوائرس کےمریضوں کےلئےمختص کیاگیاہوٹل کی عمارت گرنےسے4 افرادہلاک ہوگئے  ۔

چینی خبررساں ادارےکے مطابق چین کےمشرقی صوبہ فوجیان میں ہفتےکی شب کورونا وائرس کےمریضوں کےلیےمختص ایک ہوٹل منہدم ہوگیاجس کےنتیجےمیں کم سے کم 80افرادملبےتلےدب گئےتھے جن میں سے 4  افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

کوان ژو کی شہری حکام کاکہناہےکہ اس ہوٹل کی عمارت شام ساڑھے سات بجے کے قریب منہدم ہوئی تھی اور شب نوبجے تک اس کے ملبے سے 23 افراد کو نکال لیا گیاہے، جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے ۔

چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی کےمطابق جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

چینی اخبارکےمطابق پانچ منزلہ ہوٹل کے 80 کمرے ہیں۔اس کوحال ہی میں کورونا وائرس کاشکارہونے والےمریضوں کے لیے قرنطینہ مرکزمیں تبدیل کیا گیا تھا۔

واضح  رہے دسمبر 2019 میں چین کےشہر ووہان سے پھیلنےوالامہلک کوروناوائرس سےمجموعی طور پر ایک لاکھ 347 سے زائد افراد متاثر جبکہ 3 ہزار 405 ہلاک ہوچکےہیں۔

تاہم  چین میں متاثرہ افراد کی تعداد میں بہت کمی آگئی ہےجبکہ  دیگر ممالک میں یہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔

چین کےبعددوسراسب سےزیادہ متاثرہونےوالا ملک جنوبی کوریاہےجہاں 6 ہزار 593 کیسزکی تصدیق ہوچکی ہےجبکہ ہلاکتوں کی تعداد 42 اور 135 مریض صحت یاب ہوچکےہیں۔

تیسرےنمبر پرایران جبکہاٹلی 3858 مریضوں کے ساتھ چوتھا بڑا ملک ہے، جہاں ہلاکتوں کی تعداد 148 اور صحت یاب مریضوں کی تعداد 414 ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں