چین نے بنگلادیش کی عبوری حکومت کے قیام کا خیر مقدم کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بنگلادیش کی عبوری حکومت کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہیں، چین بنگلادیشی عوام کے منتخب کردہ ترقی کے راستے کا احترام کرتا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین کسی ملک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل کرتا ہے اور بنگلادیش کے ساتھ اچھے ہمسایہ اور دوستانہ تعلق کی پالیسی پر کھڑا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بنگلادیش میں نوبیل انعام یافتہ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت نے حلف اٹھا لیا تھا، طلبا رہنما ناہید اسلام اور آصف محمود بھی 17 رکنی عبوری حکومت میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بنگلا دیشی وزیرِ اعظم حسینہ واجد ایک ماہ سے جاری عوامی احتجاج کے بعد گزشتہ پیر کو ملک سے فرار ہو گئی تھیں جس کے بعد فوج نے اقتدار سنبھالتے ہی عبوری حکومت بنانے کا اعلان کر دیا تھا۔